لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پانچواں انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹول جاری ہے، 27 ممالک کی 94 فلموں شامل کی گئی ہیں۔
فیسٹول میں شامل فلموں کو سات مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہ فلمیں پروفیشنل فلم میکرز نے بنائی ہیں جبکہ پندرہ فلمیں بچوں نے بنائی ہیں۔ ان میں سے چار فلمیں پاکستان کے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی تیار کر دہ ہیں۔
بہترین فلم کا انتخاب جیوری کرے گی، جیوری میں معروف رائٹر اصغر ندیم سید بھی شامل ہیں۔اس طرح کا فلم فیسٹول نومبر میں کراچی میں بھی ہو گا۔ چلڈرن فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر شعیب اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچوں کے لیے فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔