اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغان مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرنی چاہیئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ ہو چکی ہے، آج دنیا کے مختلف حصوں میں ریکارڈ 13 کروڑ افراد کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو مہاجرین کی طویل عرصہ میزبانی کوسراہنا چاہیے، مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تنازعات کے حل کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دے اور مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے۔