عالمی برادری معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رابطے تعاون بڑھائے: چین

China

China

سینٹ پیٹربرگ (جیوڈیسک) عالمی برداری کو بین الاقوامی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے آپس میں رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔

چین روس اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری، مالیات میں قریبی تعاون کرنے کا خواہشمند ہے تا کہ عالمی معیشت کو صحیح راستے پر لایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین چن یوان نے یہاں بیسویں سینٹ پیٹربرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت اس وقت کساد بازاری کا شکار ہے، اسلئے بین الاقوامی برداری کو پیدا وار میں اضافے کیلئے آپس میں تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط بنانا چاہئے۔