عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے: حریت قائدین

Kashmir

Kashmir

سری نگر (جیوڈیسک) حریت پسند قیادت نے سوپور میں جواں سال طالب علم کے پراسرار قتل پرگہرے افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ردعمل میں سید علی گیلانی نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں کسی بھی مہذب سماج کے لئے قابل قبول نہیں ہوسکتیں جبکہ میرواعظ عمر فاروق نے ردعمل میں کہا ہے کہ نہتے انسانوں کے قتل عام میں ملوث لوگ کسی بھی طور تحریک آزادی کشمیر کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

حزب المجاہدین کے ترجمان سلیم ہاشمی نے اس قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیرانسانی حرکت کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں۔ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ سو پور میں طالب علم کے پراسرار قتل جیسے واقعات قبول نہیں۔