عالمی برادری دہشت کیخلاف افغانستان سے تعاون کرے: ایران

Iran

Iran

تہران (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے افغانستان کے ساتھ پوری دنیا کے اقتصادی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تشکیل پانیوالے اجلاس میں کہا کہ ایران ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کا خواہاں رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہم ہمیشہ دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت اور امن عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

عالمی برادری بھی دہشت گردی کے خلاف مہم اور اقتصادی مسائل و مشکلات پر قابو پانے کیلئے افغان حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں۔