عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے، سلیم شہزاد

Saleem Shehzad

Saleem Shehzad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے، دھرنوں کی سیاست کرنیوالے قوم کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے۔

حکومتی اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا وقار دنیا بھر میں بلند ہورہا ہے اور ملک ترقی کی جانب گامز ن ہے، ملک ے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے چین سے کیے گئے معاہدے سنگ میل ثابت ہونگے، ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے والی ملک سے مخلص نہیں یہ پاکستان کو محرومیوں کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور حاجی محمد سلیم شہزاد میئو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے والی کسی بھی قوت کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا۔

آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے، اگر عمران خان 30 نومبر کو اپنے فاشٹ سیاسی رویہ سے باز نہ آئے اور اقتدار کی ہوس میں کوئی غیر آئینی و غیر قانونی راستہ اختیار کیا تومسلم لیگ ن کے کارکنان اسکا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دھرنوں کی مذموم سیاست، بد تمیزی و بد اخلاقی، خانہ جنگی اور انتشار کی فضا پیدا کرنے کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔