عالمی برادری شام کے مسئلے پر اپنی صفوں میں اتفاق کو فروغ دے: سعود الفیصل

Saud al-Faisal

Saud al-Faisal

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ وہ شام کے معاملے پر اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دیں۔

ایک میگزین کیلئے لکھے گئے اداریئے میں انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کو منظم نسل کشی سے بچانا ور انہیں تحفظ فراہم کرنا بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے۔

اس طرح شام کی حکومت کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہوگی یہ بات افسوسناک ہے کہ ہر روز بین الاقوامی برادری کی آنکھوں کے سامنے درجنوں لوگ مر رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنے تحفظ کا حق نہیں دیا جا رہا تھا۔