اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی برادری دہشت گردی وانتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اس کی بنیادی وجوہات کو ختم کرے تاکہ دنیا اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ نسلی امتیاز کا خاتمہ تعلیم تک رسائی، بہتر گورننس، سوشل سروسز اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کر کے ہی اس لعنت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تشدد و انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر پر حملے کے مترادف ہے بلکہ عالمی انسانی حقوق پر بھی حملہ ہے۔