روس (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے بین الاقوامی برادری سے ،جنگ کے بعد شام کی تشکیل نو کے موضوع پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
سینٹ پیٹرز برگ میں بین الپارلیمان اتحاد کے 137 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے افتتاحی خطاب میں ولادی میر پوٹن نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اس موضوع پر موئثر کردار ادا کرنے کا بیڑہ اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور ایران کے ساتھ آستانہ مذاکرات کے نتیجے میں شام میں 4 عدد سکیورٹی زون کی تشکیل کے موضوع پر سمجھوتہ طے پانے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ شام کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے قیادت کی گئی ہے۔
پوٹن نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دوہرے معیار سے پرہیز کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس حقیقی ساجھے داروں کی قائم کردہ ساخت کے اندر رہ کر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کرنا جاری رکھے گا۔