دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے بالرز کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی ، ریان ہیرس دوسرے نمبر پر آگئے، بیٹسمینوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز اب بھی پہلے نمبر پر ہیں ، سری لنکا کے سنگاکارا کی دوسری پوزیشن ہے، ویسٹ انڈیز کے چندر پال ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔
جبکہ پاکستان کے مصباح الحق کا اب بھی ساتویں پوزیشن پر ہیں،بالرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے جبکہ آسٹریلیا کے ریان ہیرس دو درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ، سعید اجمل پانچویں نمبر پر ہیں، آل راوٴنڈرز کی فہرست میں جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کا پہلا نمبر ہے۔