انٹرنیشنل فادرز ڈے آج منایا جارہا ہے

Fadrz Day

Fadrz Day

واشنگٹن (جیوڈیسک) زندگی کے گرم سرد موسموں میں بچوں کی پرورش کرنے والی ہستی سے اقرارمحبت کیلئے آج انٹرنیشنل فادرز ڈے منایا جارہا ہے۔ کہتے ہیں کہ ماں کے پاں تلے جنت ہے تو اس جنت کا دروازہ والد کی دعاں سے ہی کھلتا ہے۔ آج اسی والد گرامی کی محبتوں، چاہتوں اور شفقتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں فادرز ڈے منایا جا رہا ہے۔

16 جون کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں فادرز ڈے جون کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔ معاشرے اور خاندان میں والد کے بھر پور کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس دن کی شروعات کی گئی۔

فادرز ڈے منانے کا آغاز بیسویں صدی میں امریکاسے ہوا جہاں پہلے سے ہی مدرزڈے منایا جا رہا تھا۔ فادرزڈے کا باقاعدہ آغاز 1910 میں واشنگٹن میں سنورا سمارٹ ڈوڈ نے کیا جو امریکی سول وارکے ایک ہیروکی بیٹی تھیں۔ فادرز ڈے پر دنیا بھر کے بچے اپنے والد کو تحائف دے کر پدرانہ شفقت کے مزے لوٹتے ہیں اورڈھیروں دعائیں پاتے ہیں۔