انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈز میں سرمایہ کاری کرے گا

IFC

IFC

کراچی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کا پاکستان ڈیویلمپنٹ فنڈ میں سرمایہ کاری کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ کمپنی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری سے آئی ایف سی کا پاکستان ڈیویلمپنٹ فنڈ میں 20 فیصد حصہ ہو جائے گا ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کمپنی کے ملکیتی حقوق اپنے پاس ہی رکھنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ صرف 20 فیصد حصہ فروخت کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیویلپمنٹ فنڈ کمپنی سعودیہ عرب کی جانب سے دیئے گئے ڈیڑھ ارب ڈالرسے قائم کی گئی تھی۔