واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے نے عالمی معیشت کے لیے شرح نمو میں کمی کی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے عالمی شرح نمو پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ معاشی بحران سے ابھی تک مکمل طور پر نہیں نمٹا گیا ہے۔
عالمی معیشت کو اب بھی بحران کا خدشہ ہے۔ اس برس کے لیے عالمی شرح نمو3.3 فیصد رکھی گئی ہے۔یہ شرح نمو توقعات سے اعشاریہ ایک فیصد کم ہے۔ سال 2015 کے لیے بھی شرح نمو کو کم کر کے 3.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف معاشی منڈیوں میں معاشی بحالی کی رفتار یکساں نہیں۔