بین الاقوامی قوتیں ایم کیو ایم کے خلاف سرگرم عمل ہیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوتیں ایم کیو ایم کے خلاف سرگرم عمل ہیں، ہمارے دشمن ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ایم کیوایم مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اپنی ساٹھویں سالگرہ پر کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ایم کیوایم کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

امریکی اوربرطانوی اخبارات میں پروپیگنڈا کیا گیا۔ الطاف حسین نیمطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انہیں قتل کر دیا گیا ہے تو بھی بتایا جائے۔

کارکن ذہنی اور جسمانی طور پر مشکلات کے لئے تیار ہو جائیں۔ الطاف حسین کی سالگرہ کیموقع پر مختلف شہروں میں کارکن رقص کرتے رہے۔ الطاف حسین کی تقریر کے بعد سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے۔