سرینگر (جیوڈیسک) حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔
حیدرپورہ میں رہائش گاہ پر سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کی قانونی بنیادیں ہیں۔ عالمی برادری کشمیریوں کے تحفظ اور حق خود ارادیت دلوانے میں کردار ادا کرے۔
گیلانی نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فرقہ پرست پارٹی ہے اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کو سیاسی طاقت کے ذریعے سے عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔
گھر واپسی اوربہو لئاو، بیٹی بچائو نعروں کو اقلیتوں اور خاص کر مسلمانوں کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔شبیر شاہ اور میر واعظ نے کہا قابض فوج کی موجودگی میں ڈھونگ الیکشن رائے شماری کا متبادل نہیں ہو سکتا۔