گجرات (پ۔ر) عالمی یوم صحافت 2 نومبر پر گجرات یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر شاہد اختر چوہدری نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے طاہر جمیل سیال، افتحار احمد بھٹہ،جاوید اقبال، چوہدری شاہد بشیر وڑائچ اور چوہدری طارق بیگہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر میں صحافیوں کی جان اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران محفوظ نہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ اداروں نے اپنے رپورٹرز سے زیادہ ان کے استعمال میں رہنے والی اشیاء کو مقدم رکھا ہوا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں سوائے ایک دو اداروں کے کسی بھی ادارے نے اپنے رپورٹرز کی لائف انشورنس نہیں کروائی جس کے مقابلے میں رپورٹر کے زیر استعمال کیمرہ اور ڈی سی این جی وین کی ہر ادارے نے انشورنس کروائی ہوئی ہے جبکہ رپورٹر کی جان و مال ان کے ہاں زیادہ قیمتی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کے آئین کے مطابق ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا کے تمام اداروں کو اپنے رپورٹرز کی لائف انشورنس کا پابند کیا جائے تاکہ رپورٹزفرائض کی ادائیگی میںمزید جانفشانی کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال صحافیوں کی ہلاکتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔شرکا نے صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے جلدنافذالعمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ شرکاء نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق مختلف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ریلی میںڈاکٹر انصر ملک، عمر چوہدری،خرم پرنس ، صغیر احمد قمر،عبدالغفار چوہدری، راجہ ریاض بھٹی،سید عابد علی،عامر سرفراز، اورنگزیب عالمگیر شاکر،راجہ وقاص علی،ڈاکٹر احسان الحق،عرفان یوسف، شبیر احمد خیالی،وحید احمد سیال،صاحبزادہ فیضان ،مہر شوکت علی،ظہیر احمد ،عماد وڑائچ،حافظ اشتیاق،شبیر باجوہ، اسحاق کیانی سمیت گجرات یونین آف جرنلسٹس کے دیگر عہدیداران وممبران نے بھرپور شرکت کی۔