بدین (عمران عباس) انٹرنیشنل جرنلسٹ رائٹس کمیش اور پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی اپیل پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف سندھ ضلع بهر میں صحافیوں تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔
صحافیوں کی جانب سے پریس کلبوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے. حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے سنئیر نائب صدر تنویر احمد آرائیں پریس کلب کے صدر ملک الیاس سیکٹری شوکت میمن سنئیر صحافیوں مرتضی میمن عبدالطیف زرگر،عبدالمجید ملاح انیس رحمان میمن دودو پهنرو عمران خواجہ اشفاق میمن حمید سومرو شفیع میمن اختر شاہ حسین سومرو محمد علی بلیدی ساون خاصخیلی نور حسن سولنگی عبدالشکور میمن خالد عباسی نواز چنہ سلیمان مندرو راجہ شکیل گانچی اور دیگر کی قیادت میں بدین پریس کلب کے سامنے سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ سانحہ میں شہید ہونے والے ڈان اور آج ٹی وی کے کیمرہ مینوں کے علاوہ تمام شہدا کے لئے فاتح بهی کی گئ۔