عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

Crude Oil

Crude Oil

نیو یارک (جیوڈیسک) نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے فروری کے سودے ستاسی سینٹ کمی سے پینتیس ڈالر نواسی سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔

یورپی منڈی میں برینٹ کروڈ کے سودے چوراسی سینٹ کمی سے چھتیس ڈالر انتالیس سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی اور چین کی معیشت کی سست روی کی وجہ سے تیل کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے۔