عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

Crude Oil

Crude Oil

نیویارک (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل ریکارڈ 47 اعشاریہ 93 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے۔ عالمی سطح پر خام تیل کی تیزی سے گرتی اس قیمت کے سبب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئی ہیں اور خام تیل کی فی بیرل قیمت اب 47 اعشاریہ 93 ڈالر ہو گئی ہے۔