امریکی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسسلسل چوتھے روز بھی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ,عالمی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں گزشتہ چار روز میں نصف فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایشیائی منڈیوں می سونے کی فی اونس قیمت پانچ ڈالر کمی کے بعد بارہ سو ستتر ڈالر مین فروخت ہو رہا ہے۔ ملک میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو پچاس روپے کمی کے بعد اکیاون ہزار چھ سو روپے ہوگئی ہے۔ امریکی مرکزی بینک کے مطابق رواں سال میں سونے کی قیمت میں بتدریج کمی ہونے کا امکان ہے۔