کراچی (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 6 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے بعد آج پاکستان میں بھی فی تولہ سونا تقریبا 400 روپے سستا ہوسکتا ہے۔ سونے کی عالمی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1 ہزار 293 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہیجو گزشتہ چھ ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔
کمی کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی آنے کی توقع ہے اور ملک میں ایک تولہ سونا تقریبا 400 روپے سستا ہوکر 52 ہزار 500 روپے ہونے کا امکان ہے۔
ستمبر سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں تقریبا 3 ہزار 200 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔ اس وقت ایک تولہ سونے کی مقامی قیمت 52 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 257 روپے ہے۔