لاہور : انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم اور صدراقبال کھوکھر نے معروف سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں صحافی رہنمائوں نے کہا کہ ایدھی کی وفات پاکستان سمیت دنیا بھر کی انسانیت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
ان کی وفات سے انسانیت افسردہ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کے لئے جو خدمات سرانجام دیں وہ کبھی بھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔اس موقع پر رشیدلالہ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
مزیدبراں انٹرنیشنل میڈیافورم کے آرگنائزر وسنیئرکالم نویس بدرسرحدی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔