انٹرنیشنل میڈیا فورم کے رہنمائوں کی کینیڈا کے آرگنائزر کی والدہ کی عیادت

Khalid Gill Walda

Khalid Gill Walda

لاہور : انسانی واخلاقی اقدار کا تقاضا ہے کہ ہم معاشرے کے ذمہ دار فرد کی حیثیت سے ایک دوسرے کی خبرگیری رکھیں۔ ان خیالات کااظہار انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئرمین ایم اے تبسم، صدر اقبال کھوکھر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں انٹرنیشنل میڈیا فورم کینیڈاکے آرگنائزر خالد گل کی والدہ محترمہ کی عیادت کے دوران کیا۔

انہوں نے ان کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے عابد گل، نائلہ نذیر، شوکت گل سے کہا کہ وہ انٹرنیشنل میڈیا فورم کے پلیٹ فارم سے بھی محترمہ کی صحت یابی کی باقاعدہ اپیل کر چکے ہیں۔دونوں صحافی رہنمائوں نے کہا کہ ماں اللہ کی طرف سے عطا کیا ہوا انمول تحفہ ہے جس کی قدر ہمیں کرنی چاہیے۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ ماں جلد صحت یاب ہوکراپنے گھر میں اپنے خاندان کے درمیان ہوں گی۔

محمدابتسام الحق
03004709102
ََََََََََََ