انٹرنیشنل میڈیا فورم نے نائلہ نذیر کو خواتین ڈیسک کی صدر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور: انٹرنیشنل میڈیا فورم انسانیت کی ترقی اور تعمیری و مثبت صحافت کے فروغ کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا اور خواتین کو ریاستی و معاشرتی ترقی میں معاون خیال کرتا ہے۔ ہم امن و سلامتی کے ساتھ سنیئرز کی رہنمائی میں نئے آنے والے ساتھیوں کے لئے اپنی شناخت اور وجود کے راستے کھولنے میں معاونت کرتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انٹرنیشنل میڈیافورم کے چیئرمین ایم اے تبسم ،صدراقبال کھوکھرنے خواتین ڈیسک کی صدر نائلہ نذیر کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعددفتر میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نائلہ نذیر سماجی وصحافتی حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دیں گی۔نائلہ نذیر نے انٹرنیشنل میڈیافورم کی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورااترنے کی کوشش کریں گی۔