عالمی مالیاتی فنڈ، متوازن گلوبل ترقی کے لئے تمام پالیسی طریقوں کو استعمال کرنے کا عزم

IMF

IMF

واشنگٹن (جیوڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ IMF کے اراکین نے متوازن گلوبل ترقی کے لئے تمام پالیسی طریقوں کو استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف ۔عالمی بینک سالانہ اجلاسوں کے دائرہ کار میں 34 واں بین الاقوامی مونیٹری اینڈ فنانشیل کمیٹی اجلاس امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں گلوبل اقتصادی بڑھوتی کا موضوع ایجنڈے پر رہا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گلوبل اقتصادیات کی سست رفتار اور غیر متوازن ترقی رواں سال بھی اسی طرح جاری رہے گی تاہم مالیاتی منڈیوں میں رسک میں کمی آئے گی۔

اعلامیے کے مطابق بعض ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی صورتحال بہتری کی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے آئندہ سال میں گلوبل بڑھوتی میں کسی قدر تیزی آئے گی۔