انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا عارف حسن پر اعتماد کا اظہار

International Olympic

International Olympic

لاہور (جیوڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے عارف حسن کی سربراہی میں کام کرنے والی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی او سی نے حکومت پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی او سی نے کھیلوں کی عالمی تنظیموں سے تصدیق کے بعد پی او اے پر اعتماد کا اظہار کیا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو دفاتر تک رسائی دی جائے اور اکاونٹس بحال کیے جائیں۔

آئی اوسی نے 4 اکتوبر کے اجلاس میں حکومت پاکستان کی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اسپورٹس پالیسی کا از سر نو جائزہ اور متنازع شقوں میں تبدیلی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔