انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی صدارت کیلئے انتخاب کل ہوگا

International Olympic

International Olympic

بیونس (جیوڈیسک) آئرسانٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی صدارت کیلئے انتخاب کل ارجنٹائن میں ہوں گے، چھ امیدوار میدان میں اتر گئے، پاکستان میں آئی او سی کے ممبر سید شاہد علی پاکستان کی جانب سے ووٹ کاسٹ کریں گے۔ آئی او سی کا 125 واں اجلاس ان دنوں بیونس آئرس میں جاری ہے، جس میں کل آئی او سی کے نئے صدر کیلئے الیکشن ہوں گے۔

12 سال تک آئی او سی کے صدر رہنے والے جیکس روگ اب اس عہدہ کیلئے انتخابات نہیں لڑ سکیں گے، ان کی جگہ آئی او سی کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کیلئے چھ امیداور میدان میں ہیں جن میں دو کھلاڑی بھی شامل ہیں، جرمنی کے تھامس باچ شمشیر زنی میں مونٹریال اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

اب صدرات کی امیداوار کی دوڑ میں شامل ہیں، آئی او سی کی صدارت کے امیداواروں میں دوسرے کھلاڑی سر گئی بکا ہیں جنہوں نے سیول اولمپکس میں پال والٹ کے ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا اس کے علاوہ سوئزرلینڈ کے Denis oswald،سنگاپور کے NG Ser Maing تائیوان کے wo chin kho اور پوٹو ریکو کے ریچرڈ کیرون بھی آئی او سی کی صدارت کیلئے الیکشن لڑیں گے۔