انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی : بھارت کی رکنیت کی معطلی کا فیصلہ برقرار

International Olympic Committee

International Olympic Committee

بیونس (جیوڈیسک) آئرس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، برازیل اولمپکس میں بھارت کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں جاری اولمپک کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بھارت کی اولمپک گیمز میں شرکت ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑ گئی۔ بھارت نے کمیٹی کو رکنیت بحال کرنے کی درخواست دی تھی لیکن کمیٹی کے ممبران نے اسے ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیا۔

بھارتی رکنیت دسمبر 2012 میں للیت بھنوٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا سیکریٹری جنرل منتخب کرنے پر معطل کی گئی تھی۔ للت بھنوٹ پر 2010 کامن ویلتھ گیمز میں کرپشن چارجز لگے تھے لیکن انہیں 2012 میں سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا تھا۔