انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر پابندی عائد کئے جانے کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان کے کھیلوں کے حوالے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا اہم اجلاس کل لوزان میں ہوگا پی او اے کے صدر سید عارف حسن اجلاس میں شرکت کیلئے سوئٹزیرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان میں آئی او سی کے نمائندے شاہد علی شاہ پہلے سے ہی لوزان میں موجود ہیں۔
آئی او سی کے اجلاس میں حکومت پاکستان کے کسی نمائندے کو نہیں بھجوایا گیا۔ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار خان کہتے ہیں کہ سپورٹس پالیسی پر عمل در آمد کیلئے آئی او سی کو جواب دہ نہیں، پارلیمنٹ نے سپورٹس پالیسی کو منظور جبکہ سپریم کورٹ نے عمل در آمد کا حکم دے رکھا ہے۔