عالمی تنظیم اہلسنت کے جلسۂ خواتین میں ہزاروں بنات اسلام کی شرکت
Posted on April 1, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات لاہور ( 31مارچ 2013ئ) عالمی تنظیم اہلسنت خواتین کا سالانہ دینی اجتماع نیک آباد گجرات میں اختتام پذیر، ہزاروں خواتین اسلام کی شرکت، امیر عالمی تنظیم اہلسنت حضرت پیر محمد افضل قادری کا ٹیلی فونگ خطاب۔ اس سال مختلف شعبوں سے فارغ ہونیوالی 1381 عالمات، فاضلات، حافظات کو اسناد عطا کی گئیں۔
عالمی تنظیم اہلسنت شعبہ خواتین کی نگران اعلیٰ اور جامعہ قادریہ عالمیہ (قادریہ عالمیہ یونیورسٹی) شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ ریحانہ کوثر قادری صاحبہ نے صدارت اور ملک بھر سے آئی ہوئی نامور خواتین اسکالر نے خطابات کئے۔ اس موقع پر خطابات میں زور دیا گیا کہ خوتین اپنے آپ اور دوسروں کو اللہ کے راستے پر لگائیں اور نیکی اور تقویٰ کے فروغ کیلئے سرگرم ہوجائیں تاکہ اللہ کی رضا حاصل ہو اور جہنم سے بچنے کا سامان پیدا ہوجائے۔
نیز علم دین کے حصول پر زور دیا جائے کیونکہ اس سے ہی خالق کائنات کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور اسی سے ہی سعادات دارین کا حصول ممکن ہے۔ عالمات وخواتین اسکالرز نے مزید کہا کہ کمال ایمان کیلئے محبت رسول لازم ہے لہذا محبت رسول اور اطاعت رسول کے جذبوں کو عام کیا جائے۔
حضرت پیر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ فارغ ہونیوالی عالمات کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کرنے کیلئے پورا زور صرف کردیں اور قریہ قریہ نگر نگر اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کے احکامات پہنچائیں اور دنیا پر واضح کردیں کہ اسلام کی بیٹیاں بھی اپنے دین کی حفاظت کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں۔
محترمہ ریحانہ کوثر قادری صاحبہ نے خطبہ صدارت میں کہا کہ مسلمانوں کو زیادہ توجہ دینی تعلیم پر دینی چاہیے کیونکہ یہ روح وجسم کی غذا اوردنیا وآخرت کوسنوارتی ہے۔ خواتین کی دینی تعلیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خاتون اگر دینی تعلیم سے آراستہ ہو اور بلند کردار ہو تو وہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ معاشرے میں اثر انداز ہو کر اسلامی اقدار کی پاسبانی کرسکتی ہے۔
لہذا خواتین دینی تعلیم وتربیت پر زیادہ توجہ دیں۔ محترمہ رضوانہ کوثر قادری صاحبہ نے کہا کہ مسلم خواتین اسلامی اقدار کی ترویج کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ہدایات جاری کی گئیں کہ فارغات شہر شہر گائوں گائوں دینی مدارس اور دینی تعلیم کی کلاسوں کا انتظام کر کے مسلم خواتین میں تقوی و پرہیز گاری پیدا کریں۔
نماز ،روزہ اسلامی پردہ کی پابندی اور والدین ،شوہر و دیگر حقوق العباد کی ادائیگی کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کر کے معاشرے کو نظام مصطفیصلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کا گہوارہ بنانی کی کوششیں تیز کردیں۔ اجتماع سے محترمہ شازیہ قادری، محترمہ آمنہ قادری، محترمہ شگفتہ قادری نے بھی خطاب کیا۔