عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو وائرس پی تھری سے پاک قرار دیدیا

Polio

Polio

اسلام آباد(جیوڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو پولیو وائرس پی تھری سے پاک قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کی سربراہ نعیمہ عابد نے ذرائع کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں پولیو وائرس پی تھری کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پی تھری وائرس نے اٹھارہ اپریل دو ہزار بارہ کو تحصیل باڑہ کی بچی کو متاثرہ کیا۔ عالمی ادارہ صحت کی سربراہ کے مطابق آئندہ ایک ماہ تک سیوریج پانی کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ امید ہے کہ پاکستان پی تھری کی طرح پولیو سے بھی نجات حاصل کرلے گا۔