ترکی (جیوڈیسک) ترکی کی تعاون و ترقی ایجنسی TIKA کے سربراہ نے تقریباً 60 بین الاقوامی تنظیموں کو، FETO کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام سے متعلق معلومات پر مبنی، مراسلے روانہ کئے ہیں۔
مراسلوں میں 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے دوران، جمہوریت کے تحفظ کے لئے ترک عوام کی جدوجہد پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس حملے میں شہریوں، پولیس اور فوجیوں سمیت کُل 240 افراد شہید ہو گئے
2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے اور حملے کے اقدام کے بعد اس اقدام سے منسلک اٹارنیوں، ججوں، پولیس اور فوجی اہلکاروں پر مشتمل سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حملے کے اس اقدام کو FETO کی طرف سے کنٹرول کیا گیا۔ اس دہشتگرد تنظیم نے کئی سال کے عرصے میں غیر قانونی شکل میں ملک کے اہم اداروں میں داخل ہو کر حکومت کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ حملے کے اقدام کے دوران ترکی کی قومی اسمبلی میں نمائندگی کی حامل تمام سیاسی پارٹیوں نے جمہوری حکومت کی اور آئین کی حمایت کی اور صدر رجب طیب ایردوان کی مضبوط قیادت میں ترک عوام ٹینکوں کے سامنے سینہ سپر ہو گئی اور حملے کے اس اقدام کو ناکام بنایا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترکی ، شام میں انسانی بحران کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ PKK ، داعش اور FETO جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف بھی جدوجہد کر رہا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود ترک عوام نہایت عزم اور حوصلے کے ساتھ تمام مشکلات پر قابو پا لے گی۔