نورالھدیٰ فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گلشن سعید مانا نوالا میں پریس سکیرٹری میاں عابد حسین سعیدی قادری کی اطلاع
Posted on June 7, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
فیصل آباد(پ ر) نورالھدیٰ فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گلشن سعید مانا نوالا میں پریس سکیرٹر ی میاں عابد حسین سعیدی قادری کی اطلاع کے مطابق قرآنی تعلیمات کو عام کر نے اور فروغ عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تعلیم القرآن والحدیث کورس 7جون بروز ہفتہ تا 26جون بروز جمعرات 2014 ء بعد از نماز فجر نورالھدیٰ ایجوکیشنل کمپلکیس میں منعقد ہو رہا ہے۔
معلم کورس کے فرائض چیئر مین نورالھدی فائونڈیشن انٹر نیشنل مفکر اسلام مصلح ملت ،داعی اتحاد امت ،محقق دوراں صاحبزادہ سید محمد سعید الحسن شاہ فرمائیں گے ۔خصوصی خطاب 8جون 2014 ء بروز اتوار بعد از نماز فجر جگر گوشہ غز الی دوران صاحبزادہ سید حامد سعید کا ظمی شاہ خطاب فرما ئیں گے۔
اوقات تدریس پہلی نشست صبح 5:30 تا7بجے دوسری نشست8 بجے تا 11:30 بجے تیسری نشست سہ پہر 3بجے تا نماز عصر تک چوتھی نشست نماز عشاء کے بعد خود مطالعہ کرنا ہو گا۔ درس نظامی کے طلبا،فارغ التحصیل علماء کرام زی وقار خطباوآمہ مساجد،حفاظ کرام ومٹیرک کے امتحان سے فارغ طلباء داخلہ لینے کے اہل ہیں ۔ان کے علاو ہ بھی حصول علم کے خواہش مند حضرات حلقہ درس میں بیٹھ سکتے ہیںکورس کی خصو صیات قرآن پاک کی منتخب آیات مقد سہ کا تر جمہ وتفسیر ،عصر حاضر اور فقہی مسائل سے آگہی ،فرقہ واریت کی لعنت کی بجائے دین کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھنا ،بیر ونی طلباء کے لیے رہا ئش اور طعام کا انتظام ہو گی۔
،البتہ موسم کے اعتبا ر سے بستر ہمراہ لائیں ،اختتام کورس اسناد کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے جا ئیں گے ۔اس کے علائو پہلی 6پوزیشن حاصل کر نے والوں کو نقد انعام اول انعام 15000ہزار روپے ،دوئم انعام 10000 ہزار روپے، سوئم انعام 5000ہزار روپے ، پنجم انعام 2000ہزار روپے آخری ا ور چھٹا انعام 1000ہزار روپے دیا جا ئے گا۔
جمعتہ المبارک کو چھٹی ہو گی۔ ۔نو ٹ خواتیں کے لیے پر دے کا خاص اہتمام ہوتا ہیخصوصی نشست میں مشائخ عظام ،علماء ذیشا ن، دانشو،ر،صحافی ،ڈاکٹر ز،پروفیسر ز، وکلاء ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں گے۔آپ کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت اور آپ کے لئے باعث برکت ہو گی۔