عالمی برادری کو چاہیئے کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھائے، شہیر سیالوی

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام عالمی اتحاد امت کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے نوجوان رہنماوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت انجمن طلبا اسلام کے سابق مرکزی صدر ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلاب اسلام سٹی ناظم اسلام آباد شہیر سیالوی نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ حکومت پاکستان کشمیر میں کام کرنے والی جہادی اور علحدگی پسند تنظیموں کا ساتھ نہیں دے رہی۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکساتن کو کھل کر کشمیر کی آزادی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

کشمیریوں کو ہم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔شہیر سیالوی نے فلسطین میں ہونے والی درندگی اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا کہ عالمی تنظیم اسلامی OIC تمام ممالک کی افواج کا اتحاد بنائے جو مشکل مواقعوں پر مسلمانوں کا دفاع کر سکے۔ کانفرنس میں اے پی ایم ایل کے احمد رضا قصوری، پی اے ٹی کے خرم نواز گنڈا پور، یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک، سابق ایم پی ایے چوہدری طاہر ہنڈلی، احمد قریشی ، فیاض مصطفائی اور انجمن طلبا اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جہانزیب ستی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کے طلبا نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخر میں دس نکاتی قرارداد پیش کی گئی جسے قائدین اور طلبا کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا…

0308-5680457
ATI Islamabad media cell