مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عالمی دباؤ کے باوجود عظیم قومی مفاد سامنے رکھ کر ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا، میاں نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہی سچے اور محب الوطن سیاستدان ہیں، جنہوں نے پاکستان کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا، آج دنیا بھر میں پاکستان کا نام اچھے الفاظ میں لیا جاتا ہے۔دشمن طاقتیں میا ں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے خائف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے ڈیرے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کو ایٹمی دھماکے کرنے کا اعزاز حاصل ہواجس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو گیا۔انشااللہ معاشی دھماکہ بھی ہمارے دور حکومت میں ہی ہو گا۔ یوم تکبیرکے دن ہمیں ملکی وحدت اور سلامتی کے عہد کی تجدید کرنی ہے۔ وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کسی دشمن میں ہمت نہیں۔ہمارا ازلی دشمن بھارت اسی خوف کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاغی کے پہاڑ گواہ رہیں گے کہ مسلم لیگ ن نے ایٹمی قوت کا تحفہ اسلامی دنیا کو دیاجو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ فرضی انقلابیوں اور دھرنوں نے ملک میں حکومتی ترجیحات کے باوجود انرجی سسٹم اور معاشی و اقتصادی ترقی کو سبوتاز کرنے کی کوشش کی لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نیک ارادے و مخلص اور قوم کی دعائوں کے ساتھ ضرب عضب کی بھر پور کامیابی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126