انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی وفد 31 اگست کو کوریا روانہ ہوگا

اسلام آباد (پی پی سی) انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کا تین رکنی وفد 31 اگست کو کوریا کے لئے روانہ ہوگا۔ پاکستان روئنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق تین رکنی وفد میں۔

پاکستان روئنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ایاز علی خان، خزانچی عارف اکرام اور ایگزیکٹو ممبر ہارون رشید شامل ہیں انٹرنیشنل روئنگ فیڈریشن کے صدر کا انتخاب کے لئے الیکشن 2 ستمبر کو کوریا کے شہر چنگجو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے روئنگ حکام ووٹ کاسٹ کریں گے۔