انٹرنیشنل سکریبل ٹورنامنٹ ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہوگا

International

International

ملائیشیا(جیوڈیسک)جولائی میں ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہونیوالے انٹرنیشنل سکریبل ٹورنامنٹ میں سترہ پاکستانی کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کریں گے۔ کھلاڑیوں نے شکوہ کیا کہ حکومت چھوٹے کھیلوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی اسلام آباد سکریبل کا شمار ان کھیلوں میں ہوتا ہے جو گھروں کے ساتھ ساتھ سکول اور کالج لیول پر پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے۔

کراچی میں پاکستان سکریبل ایسوی ایشن ہر دوسرے اتوار چیمین شپ کا انعقاد کرتی ہے جس میں طلبہ کے ساتھ بڑی عمر کے افراد بھی شریک ہوتے ہیں۔ تاہم ایسوسی ایشن فنڈرز کی عدم دستیابی کے باعث کھلاڑیوں کا بیرون ملک بھجوانے سے قاصر ہے۔ صاحب حیثیت پلئیر اپنی مدد آپ کے تحت بین لاقوامی ایونٹس میں شریک تو ہو رہے ہیں تاہم کھلاڑیوں کو شکوہ ہے کہ حکومت کرکٹ ہاکی کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے۔

گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی سکریبل کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ایونٹس میں اچھے نتائج دئیے ہیں۔ حکومت اگر سکریبل سمیت دیگر چھوٹی فیڈریشنز کی گرانٹ مقرر کریں تو کھلاڑیوں کو مزید سہولیات میسر آسکیں گی۔