فیصل آباد : سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ ایم پی اے میاںطاہر جمیل نے کہا ہے کہ صوبائی درالحکومت لاہور میں بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد سے انٹرنیشنل بزنس کمیونٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاروں کے درمیان مؤثر رابطہ ممکن ہوا ہے جس کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر اعظم کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے ۔ انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت پنجاب کا سنہر ا کارنامہ ہے ۔پنجاب کے دل لاہور میں یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرمایہ کاری کا سیمینار ہے جسے کامیاب بنانے کیلئے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت کے متعلقہ ادارے اور چین اور ترکی میں پاکستان کے سفیر وں نے دن رات محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی حالات دھرنے والوں کی تنقید ‘شکوے’شکایت اور مایوسی پھیلانے سے ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ پاکستان کی تقدیر نوازشریف اور شہباز شریف کی طرح ہمت ‘حوصلے اور جرات کیساتھ مشکلات کا سامنا اور ان کا مقابلہ کرنے سے ہی تبدیل ہو گی ۔مسلم لیگ ن نے عوام کو درپیش مسائل سے باہر نکالا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا’ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے درپیش مشکلات سے ہماری حکومت بہترین طریقہ سے نمبردآزما ہورہی ہے اور مسائل بہت قلیل رہ گئے ہیں جن کے خاتمہ کیلئے میاں برادران دن رات جدوجہد کر رہے ہیں۔