نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا ایک کولنگ پمپ خراب ہونے پر بند ہو گیا ہے۔
ناسا کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ایک کولنگ پمپ میں خرابی پیدا ہو گئی جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم اس کے نتیجے میں وہاں موجود 6 خلابازوں کو فوری طور پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
ترجمان کے مطابق اس سے پہلے بند ہونے والے کولنگ پمپ کو ٹھیک کر دیا گیا جو صحیح طور پرکام کر رہا ہے تاہم خلابازوں نے بجلی کے لوڈ کو کم کرنے کیلئے کچھ چھوٹی نوعیت کے آپریٹنگ سسٹم بند کر دیے ہیں۔