انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ، کوارٹر فائنلز آج ہوں گے

International Squash

International Squash

پشاور (جیوڈیسک) چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل آج ہوں گے۔ پی اے ایف ہاشم خان اسکواش کمپلیکس پشاور میں آج ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے شیڈول ہیں۔

ٹاپ سیڈ ناصر اقبال، دانش اطلس، عامر اطلس، منصور زمان، فرحان محبوب اور فرحان زمان، سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنا زور بازو دکھائیں گے۔ قومی اسکواش اسٹار ناصر اقبال نے مین رانڈ میں وقاص محبوب کو تین ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں اپنی سیٹ پکی کی تھی۔