لندن(جیوڈیسک)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سری لنکن ریفری کے خلاف پاکستان کی اپیل منظور کرلی، پاکستان کی پٹیشن اگلے ماہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کی جائے گی۔لندن میں ہونے والی اس میٹنگ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ڈیڑھ گھنٹے تک آئی ٹی ایف ڈیوس کپ کمیٹی کو بریفننگ دی۔
اعصام الحق نے کمیٹی کو سری لنکن ریفری کے فیصلے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ، رواں ماہ سری لنکن ریفری کے متنازع فیصلے کی وجہ سے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔
پاکستان کو ٹائی میں ایک صفر کی برتری حاصل تھی لیکن خراب surface کا بہانہ بناکر سری لنکن ریفری نے نیوزی لینڈ کو ڈیوس کپ ٹائی کا فاتح قرار دیا تھا۔ آئی ٹی ایف پاکستان کی پٹیشن اگلے ماہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سامنے پیش کرے گی۔