استنبول (جیوڈیسک) استنبول میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازارانکا نے اپنے میچز جیت لئے۔ عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے جرمنی کی Angelique Kerber کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پہلے سیٹ میں سرینا کی حریف تین گیمز جیت سکیں۔
دوسرے سیٹ میں عالمی نمبر ون نے انہیں اتنی مہلت بھی نہ دی ،اور چھ ایک سے سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ایک اور میچ میں بیلا روس کی وکٹوریا ازارانکا نے اٹلی کی سارا ایرانی کو شکست دی، پہلا سیٹ ٹائی بریکر تک گیا، دوسرے سیٹ میں سارا دو ہی گیمز جیت سکیں۔