کراچی (جیوڈیسک) ٹھاٹھ باٹھ سے بین الاقوامی ہوائی سفر کرنے والوں پر ایڈونس ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا، فرسٹ اور ایگزیکٹو کلاس والے کو ٹکٹ پر 16 ہزار روپے اضافی دینے پڑیں گے۔
فرسٹ ایگزیکٹو اور بزنس کلاس میں بیٹھ کرہوائی جہاز کے سفر کا مزہ اڑانے والوں کو اب رکھنا ہوگا قومی خزانے کا بھی خیال۔ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کے جاری ایک اور حکم نامے کے مطابق بزنس کلاس سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 12 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس دینا پڑے گا، نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈوانس ٹیکس کا اطلاق ہوائی جہاز کے یک طرفہ ٹکٹ پر ہو گا۔
اکانومی کلاس میں بیرون ملک جانے والوں پر ایڈوانس ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔