بین الاقوامی اتحاد داعش کو تباہ کرنے کیلئے تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے: جان کیری

 John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بننے والا بین الاقوامی اتحاد شدت پسند تنظیم کا زور توڑنے اور اسے تباہ کرنے کے اہداف کی جانب کامیابی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کی قیادت میں تشکیل پانے والا اتحاد صرف فضائی کارروائیوں کے ذریعے ہی شدت پسندوں سے ان کے زیر قبضہ 22 فی صد رقبہ واگزار کرا چکا ہے۔

داعش کی حملہ آور ہونے کی صلاحیت کے مکمل خاتمے کے لیے اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور شدت پسند تنظیم کے خلاف فوجی مشن طویل مدت منصوبہ ہے۔