ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہونے والے چارروزہ بین الاقوامی تجارتی میلے آئی ایس پی اوونٹر میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اور برآمدی اداروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں، اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی میلہ 26 تا 29 جنوری 2014 کو جرمنی میں منعقد ہو گا۔
جس میں کھیلوں کے سامان اور ملبوسات، سٹائل اور فیشن کے ملبوسات، آرام دہ لباس اور آٹ ڈور ایکٹوٹیز کیلئے ملبوسات تیار اور برآمد کرنے والے تجارتی ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کرکے تجارتی اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے، جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی، بین الاقوامی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جون 2013 مقرر کی گئی ہے۔