ا نٹر نیشنل متحدہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ جامعہ عثمانیہ میں اجتماع

فیصل آباد(عابد حسین) ا نٹر نیشنل متحدہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مدرسہ جامعہ عثمانیہ رضا آباد میں علماء کرام اور طلباء سے قاری امداد اللہ قا سمی نائب امیر جمعیت علماء بر طا نیہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحفظ پاکستان بل ایک کالا قانون ہے اور اس قانون کے تحت انسانی حقوق کو پامال کیا جا ئیگا اور حکومت اس بل کی آڑ میں دینی مدارس پر پابندیاں لگانا اسکی بھول ہے ہم اپنے دینی مدارس کا تحفظ کر یں گے اور ہماری جماعت اس بل کے خلاف انٹر نیشنل سطح پر آواز بلند کر ے گی اور پر طا نیہ میں بل علماء کرام کا اجلاس طلب کر کے اس کالے قانون کے خلاف ہر سطح پر جد وجہد جاری رکھیں گے طا لبان کے مذاکرات پر بات کر تے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء بر طا نیہ اس مذ اکرات کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔

امید کرتی ہے کہ یہ مذاکرات ملک پاکستان کے امن کا باعث بنیں اور حکومت کوبھی چائے کہ وہ تمام طبقات اور بالخصوص اپنی آرمی فوج کو اعتمام میں فیصلے کرے تاکہ اس ملک پاکستان میں پائیدار امن قائم ہو سکے اور تمام علماء کرام اس مذاکرات کی کامیابی کے لیے تعاون کر رہے ہیں اگر حکومت محسو س کر ئے تو بر طا نیہ کے علماء کرام اور ہماری جماعت مکمل تعاون کر ئے گی ۔پاکستان کی سلامتی ہم کو زیادہ عزیز ہے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے اچھا مستقبل کی کو شش کر ے گے اور میں پور پاکستان کے دینی مدارس کا دورہ کر رہا ہوں دینی مدارس میں پر ھنے والے طلباء کرام ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں ملک پاکستان اور دینی مدارس میں پڑ ھنے والے نواجوں کا تحفظ ہر ممکن یقینی بنائیں گے اس اجتماع سے مدرسہ جامعہ عثمانیہ کے مہتمم علامہ طاہر الحسن بھی ساتھ تھے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء برطانیہ کے قائد قاری مداد اللہ قاسمی کا ذاتی طور پر مشکور ہوں کہ وہ میری درخواست پر فیصل آبادکے دینی مدارس میں دورہ کرنے کے لئے تشریف لا ئے ہم سب اپنے قائدین کے ہر فیصلہ کو قبول کر یں گے۔