انٹرنیٹ ایپلیکیشنز پر پابندی، سندھ حکومت کا دوبارہ وفاق سے رجوع کرنیکا فیصلہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے انٹرنیٹ اپلیکیشنز پر پابندی کیلئے دوبارہ وفاق سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلی سندھ کہتے ہیں کراچی میں امن کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیراعلی ہاؤس کراچی میں سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائبر، ٹینگو، اسکائپ اور واٹس ایپ ایپلیکیشنز پر پابندی کیلئے وفاق سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران پولیس اور سی آئی ڈی نے پانچ ہزار دو سو ستاسی چھاپے مارے اور سات ہزار سات سو چورانوے افراد کو گرفتار کیا۔

رینجرز نے پانچ سو پچاسی چھاپوں میں ایک ہزار چار سو چونتیس مجرموں کو پکڑا۔ وزیراعلی سندھ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد گردی ایکٹ کے تحت رجسٹر ہائی پروفائل کیسزز کی سماعت کراچی سے باہر کی جائے گی۔ وزیراعلی سندھ نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کی ہدایت بھی کی۔