سندھ (جیوڈیسک) سندھ ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے، شہری دوتین ماہ کے لئے انٹرنیٹ استعمال نہ کریں تو حالات بہتر ہوجائیں گے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کرنے میں کسی دبا کا سامنا نہیں، کراچی کے حالات کی بنیاد کو ختم کئے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہو گی۔ دہشت گردی کے خلاف قوانین پر کام ہو رہا ہے۔
اگر قوانین نہ بنے تو آپریشن کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ڈی جی رینجرز سندھ رضوان اختر نے کہا کہ جرائم کی شرح میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے لیکن بھتے کی شکایات میں بتدریج کمی آئے گی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ سمز ایک بڑا مسئلہ ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔