تحریر: شاہ بانو میر ضرب عضب کی کامیاب کے بعد دشمن تو تلملا رہے ہیں آستین کے سانپوں سے پاک پاکستان اب آپریشن کومبنگ کا آغاز پورا پاکستان صرف عوام کا پاکستانیوں کا طویل دورانئے پر مشتمل خوفناک دہشت گردی کی داستان اپنے منطقی انجام کو پہنچی بچے کھچے دشمنان پاکستان پا ک فوج کی فتح کے اعلان سے اپنی موت آپ مر گئے . وقت تو جشن کا تھا حکومت وقت کو پاک فوج کو سراہنے کا تھا مگر یہ کیا؟ سیاست نے نئی کروٹ لی اور ایسی خوفناک کہ اس ملک کو جیسے کبھی ہم نے سکھ کا سانس نہ دینے کا عہد کر رکھا ہو؟
سیاست صرف سیاست وہ بھی اس وقت؟ آپ سب سیاسی مخالفین سہی مگر ہیں تو سچے کھرے اصلی پاکستانی پانامہ لیکس ملک دشمن سازش تھی جسے ملک کے بہترین مفاد میں نظر انداز کر کے افواج پاکستان کی عظیم کامیابی کو سراہا جایا جا سکتا تھا لیکن ملک میں شروع ہونے والا سی پیک سبو تاژ کرنے کیلئے ہم کس کے ملک دشمن ایجنڈے پر چل پڑے ؟ کامیاب پاکستان اپنا اغاز کر چکا جس کیلئے ہم جیسے لوگ عمران خان جیسے رہنما کی دعا مانگتے تھے لیکن اللہ پاک کے فیصلے اور انداز اپنے ہیں نیا پاکستان بنا تو سہی مگرقدرت کی جانب سےنام تبدیل ہو گئے جنرل راحیل کو قدرت نے چن لیا.
جس میں کسی انسان کی کسی سیاسی جماعت کی سازش نہیں قدرت کا فیصلہ ہے جسے ایاک نعبد وایاک نستعین کہنے والے کو من و عن رضا براضی تسلیم کرنا چاہئے تھا مگر افسوس کہ سیاسی ناخدا ہمیشہ کی طرح ملک کو کامیابی سے آسمان پر اٹھتا بڑھتا دیکھ کر اپنی مردہ سیاست کیلئے متحرک ہو گئے پاکستان کیلئے آج سیاسی مخالفین کیوں اکٹھا ہوئے ؟ کیا نواز شریف کو کسی طرح سے فارغ کر کے آپ سب اتفاق رائے سے مل کر اس قابل ہیں کہ ملک کا نظام سنبھال سکیں؟
Kalabagh Dam
طول و ارض میں پھیلے ہوئے اربون کھربوں کے منصوبے اور ان کی مشینی آلات تکنیکی معاملات نواز کے ساتھ ہی ختم نہیں ہو جائے گا؟ اور پورا ملک جو اقتصادی کاریڈور کے شروع ہونے سے پاکستان کو شاندار نئے انداز میں ڈھلتے دیکھ رہے ہیں وہ سب کے سب ایک اور کالا باغ ڈیم کے کروڑوں کی مالیت کے سامان کی آسمان تلے بے سروسامانی سے دیکھینے کو تیار نہیں؟
اب یہ نہیں ہو گا نواز شریف ایک نام نہیں اس وقت تاریخ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی ضمانت ہے اس کو کسی طور کسی سیاست گردی کا شکار کر کے اس وقت نہیں ہٹایا جا سکتا کہ ماضی کی طرح سیاسی مخالفت پاکستان کی عوام کے مقدر پے سیاہ بختی چسپاں کر دے. ایک رہنما نے کہا تھا کہ ان کی پہلی طلاق اور بچوں سے الگ ہونے کا دکھ وہ 6 ماہ تک شدت سے محسوس کرتے رہے.
Mandate
ایک گھر ٹوٹنے سے ایک انسان کو اتنے مہینے کرب ا واذیت سے گزرنا پڑتا ہے تو ذرا سوچئے بیس کروڑ عوام کی طرف سے دیا گیا مینڈیٹ آپ اچانک ختم کر کے خود آجائیں تو کیا قیامت بپا ہوگی؟ جب کہ وہ ماضی سے تائب ہو کر پاکستان کی عوام کی سچے دل سے خدمت کر رہے ہیں. تو پھر کیوں نظام کو برباد کر کے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانا؟ سیاسی محاذ آرائی اور گلیوں کی بند سیاست ختم کر کے روشن پاکستان کیلئے ایک دوسرے کو فراخدلی سے معاف کر کے بڑی مشکل سے مضبوط پیروں پر کھڑے ہوتے پاکستان کو سہارا دینا ہوگ .
سیاست 2018 میں کریں ہم سب کا روشن پاکستان مضبوط سیاسی پختہ سوچ رکھنے والی قیادت کے ساتھ موجودہ وقت سیاسی قیادت کی گزشتہ تین سال سے کی گئی کوششوں پر نتیجے کا ہے کوئی امتحانی پرچہ حل کر کے رزلٹ کسی دوسرے کے نام سے کیوں دے پاکستان جس ترقی کو ترس رہا تھا وہ کامیابی اب قریب آ رہی ہے عوام الناس کی مناجات مقبول عام ہیں
براہ کرم اس کامیاب ترقی کی شاہراہ پے گامزن پاکستان کو رواں دواں چلنے دیں کہ یہی تو تعبیر تحریر ہے اس پاکستان کو دیکھنے کیلئے تو کتنی راتیں سحر کیں کہ کب بنے گا نیا پاکستان الحمد للہ آغاز ہو چکا اس کو مکمل ہو کر رہنا ہے کامیاب عوام کامیاب پاکستان روشن دیے سب تیرے لئے پاکستان زندہ باد