انٹرا پارٹی الیکشن پرامن ماحول میں منعقد کرانا ہماری حقیقی جیت ہے: محمد نعیم

سوات(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم نے کہاہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن پرامن ماحول میں منعقد کرانا ہماری حقیقی جیت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کے اندر ہار جیت کی کوئی حیثیت نہیں ، ہارنے اور جیتنے والے دونوں پارٹی کا سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مینگورہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران اتحاد اور خصوصا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی حکومت کی نااہلی اور بدعنوانی کا یہ حال ہے۔